عیدالاضحیٰ: جانوروں کو بذریعہ کرین گھر کی چھتوں سے اُتارنے کی تصاویر مقبول

July 06, 2022

کراچی میں ایک بیل کو کرین کے ذریعے عمارت سے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو کرینوں کے ذریعے گھروں کی چھتوں سے اُتارنے کا خطرناک رجحان پورے پاکستان میں رائج ہو گیا ہے اور رواں سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگوں کو اپنے قربانی کے جانوروں کو عید الاضحیٰ سے قبل چھتوں سے نیچے لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جب جانور کو کرین کے ذریعے نیچے لایا جاتا ہے تو وہ ناصرف اونچائی کی وجہ سے گھبراتا ہے بلکہ اس کے اِردگرد موجود لوگ شور مچا کر بھی جانور کو گھبرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملی ہیں جن میں قربانی کی گائے یا بیل کو کرین کے ذریعے گھر کی چھت سے نیچے اُتارا جا رہا تھا کہ وہ بدقسمتی سے گِر کر ہلاک ہو گیا۔

رواں سال کی تصاویر پر ایک نظر:

کراچی میں ایک بیل کو کرین کے ذریعے عمارت سے نیچے اُتارا جا رہا ہے
کرین کے ذریعے اتارا جانے والا بیل اونچائی سے خوف زدہ نظر آ رہا ہے
کراچی میں ایک بیل کو کرین کے ذریعے عمارت سے نیچے اُتارا جا رہا ہے اور لوگ نیچے شور مچا رہے ہیں
بیل کو کرین کے ذریعے عمارت سے نیچے اُتارنے کے دوران لوگ موبائل سے تصاویر بنانے میں مصروف ہیں
کرین سے لٹکا خوفزدہ بیل نیچے پہنچنے کا منتظر ہے
بیل بالآخر کرین کے ذریعے باحفاظت عمارت سے نیچے اُتار لیا گیا
کرین کے ذریعے چھت سے نیچے اترنے والا بیل خوف کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھا

واضح رہے کہ پاکستان میںعیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہو گی۔