برطانیہ:ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی

July 06, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی نژاد کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، سیکریٹری صحت ساجد جاوید کے بعد رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثاقب بھٹی سابق سیکریٹری ہیلتھ ساجد جاوید کے پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

ثاقب بھٹی برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہمراہ بریگزٹ کے حق میں مہم چلانے میں بھی پیش،پیش تھے۔

ثاقب بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنزر ویٹو پارٹی ہمیشہ دیانت اور عزت کا نشان رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ میں پیش آئے واقعات پارٹی پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بنے ہیں۔