عید تعطیلات پر مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل نہیں ہونے دیں گے، سی ٹی او

July 06, 2022

مری کے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) نوید ارشاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق شہر میں 8 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں سی ٹی او نوید ارشاد نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران مری میں ٹریفک پولیس کے 360 سے زائد اہلکار تعینات رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مری میں ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کے لیے اضافی لفٹر اور کرین مہیا کی گئی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق مری کے تمام داخلی اور اندرونی راستوں پر کاؤنٹنگ و چیکنگ پکٹس بھی قائم کی جائیں گی۔