برطانیہ: 27 سالوں کے دوران شرح سود میں سب سے بڑا اضافہ

August 04, 2022

بینک آف انگلینڈ کی عمارت کا بیرونی منظر

برطانیہ میں 27 سال کے دوران شرح سود میں سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے، یہ اضافہ مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک پہنچنے کے بعد کیا گیا ہے۔

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 1.25 فیصد سے بڑھا کر 1.75 فیصد کر دی ہے۔

قبل ازیں 2008 میں شرح سود 1.25 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مرکزی بینک بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر رہے ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیح مہنگائی کو دوبارہ 2 فیصد پر لانا ہے۔

برطانیہ میں رواں برس اکتوبر کے دوران مہنگائی کا تخمینہ 13.3 فیصد لگایا گیا ہے جو 1980 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہوگی۔