شگفتہ اعجاز کا لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کو خراج عقیدت

August 05, 2022

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا آخری پیغام شیئر کیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر شگفتہ اعجاز نے سرفراز علی شہید کی ایک ویڈیو شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید ملک کے لیے قربانیاں دینے والے جوانوں کو ایک پیغام دے رہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے ، آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔