20 منٹ کی تاخیر سے آفس پہنچنے پر ملازم برطرف

August 05, 2022

فائل فوٹو

20 منٹ تاخیر سے آفس پہچنے پر باس نے ملازم کو نوکری سے برطرف کردیا۔

امریکی سماجی رابطے و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈڈ کے اینٹی ورک فورم پر ایک صارف کی جانب سے شیئر ہونے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھی ملازم کو سات سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی وجہ سے آفس پہنچنے میں 20 منٹ دیر ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے باس نے اس ملازم کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے اس نے مزید لکھا کہ اس کے تمام دیگر ساتھی ملازمین اس وقت تک احتجاجاً تاخیر سے آفس جائیں گے جب تک برطرف کئے گئے ساتھی کو دوبارہ کام پر نہ رکھ لیا جائے۔

اس پوسٹ کو 78 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا جبکہ دیگر کئی صارفین نے کمنٹس میں تبصرے دیتے ہوئے اپنے تجربات بھی شیئر کئے۔