تھوڑی جنگ تھوڑا پیار، روسی نوجوان کی یوکرینی گرل فرینڈ سے شادی

August 05, 2022

روس اور یوکرین رواں سال کے آغاز سے حالت جنگ میں ہیں لیکن دونوں ممالک کے کچھ شہری ایسے بھی ہیں جو محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک واقعے میں روسی نژاد اسرائیلی شہری سرگئی نوویکوف نے اپنی یوکرینی محبوبہ ایلونا براموکا سے بھارت میں شادی کرلی۔

یہ شادی ہماچل پردیش کے پہاڑوں میں ہندو رسم کے مطابق ہوئی، پیار کے یہ پنچھی پچھلے دو سال سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا تھے۔

سرگئی نے روایتی کُرتا پاجامہ، پگڑی اور سہرا پہنا جب کہ ان کی دلہن ایلونا نے لہنگے کے ساتھ سرخ کامدار دوپٹہ زیب تن کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہا دلہن کے دوست اور رشتے دار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔