وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی لاہور پریس کلب کو گرانٹ جاری کرنے کی ہدایت

August 06, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اورسیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا عظیم نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور پریس کلب کی گرانٹ 2 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو گرانٹ کے اجرا کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صحافی کالونی کا فیز 2 بھی لائیں گے جبکہ صحافیوں کےلئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کا عمل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا۔