چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی وکلاء کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

August 06, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا صدر لاہور ہائیکورٹ بار اکبر علی ڈوگر نے استقبال کیا،چیف جسٹس نے بار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، چیف جسٹس کو وکلا کے مسائل سے آگاہ کیاگیا جنھوں نے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کروائی۔