72پولیس افسروں اوراہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

May 26, 2024

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہائی پروفائل مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کرنے والے ملزمان کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ مجموعی طور پر 72 افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔جن میں سرگودھا کی 7 ، خوشاب کی 5، میانوالی کی 6 اور بھکر کی 4 پولیس ٹیموں شامل تھیں ۔ انعامات حاصل کرنے والی دیگر ٹیموں نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور کیفر کردار تک پہنچایا۔