وزیرتعلیم نے عالمی تعلیمی کانفرنس میں کشمیری اورفلسطینی بچوں کیلئے آواز اٹھائی

May 26, 2024

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لندن میں جاری عالمی تعلیمی کانفرنس کے آخری سیشن میں ایک مرتبہ پھر کشمیر و فلسطین کے بچوں کے حق کیلئے آواز بلند کر دی۔ رانا سکندر حیات عالمی تعلیمی فورم میں موجود 130 ممالک کے وزرائے تعلیم میں سے واحد وزیر تعلیم ہیں جنہوں نے کشمیر و فلسطین کے بچوں کا مقدمہ اٹھایا۔