جنوبی افریقہ نے انسان دوستی کاعظیم حق ادا کیا، لیاقت بلوچ

May 26, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کو فلسطینیوں پر مسلط جنگ ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سنگین جنگی جرائم کا مجرم ہے۔ عالمی عدالت انصاف سے فلسطینیوں کو انصاف دلانے کے لیے جنوبی افریقہ نے انسان دوستی کا عظیم کردار ادا کیا ہے، تاجر، صنعت کار، کسان، مزدور کو اعتماد میں لے کر قومی معاشی حکمت عملی بنائی جائے، بجلی، پٹرول، گیس، ڈالر ریٹ اور خاموفناک تباہ کن شرحِ سُود کی موجودگی میں معیشت بحال نہیں ہوسکے گی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں،الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔