ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان صادق اور امین نہیں رہے،ن لیگ

August 07, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،نائب صدر و سابق رکن اسمبلی حاجی امداد حسین نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، امپورٹڈ حکومت کی رٹ لگانے والے خود امپورٹڈ ثابت ہوگئے۔بتایا جائے کہ ہندوستانی شہری نے سنگاپور سے پی ٹی آئی کو فنڈز کیوں بھیجے؟اورپی ٹی آئی سوشل میڈیا چلانے والوں کو بھی ممنوعہ فنڈنگ سے پیسہ ملتا رہا۔