اجوائن کے قہوے سے وزن کم

August 07, 2022

—فائل فوٹو

گرم مسالے میں شمار کی جانے والی اجوائن کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، اسے ناصرف کھانوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کا قہوہ بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے۔

اجوائن مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہےاور اس میں وٹامن اے، سی، کے، بیٹا کیروٹن، کیلشیئم ،فولاد، فاسفورس، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم سمیت 12 اقسام کے بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خواص پائے جاتے ہیں۔

اجوائن کا قہوہ پینے سے پیاس نہیں لگتی، یہ جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن معتدل رکھتی ہے، بُلند فشارِخون کم کرتی ہے کیونکہ اس میں مخصوص فائٹوکیمیکلز (Phytochemicals) (ایسے کیمیائی مرکبات جو پودوں کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں) بھی موجود ہوتے ہیں۔

اس قہوے کے استعمال سے دیگر نمکیات اور دھاتوں کی خاصیت کی وجہ سے خون کی نالیوں میں لچک برقرار رہتی ہے، نیز خون کی نالیوں میں خون کی ترسیل اور روانی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہتی ہے۔

اجوائن کا قہوہ پینے کے حیرت انگیز فوائد:

—فائل فوٹو

پیٹ پھولنے سے نجات

دائمی پیٹ پھولنے کا شکار افراد کے اجوائن کا قہوہ باقاعدگی سے پینے سے اس حالت میں مدد مل سکتی ہے، پیٹ پھولنے کی وجوہات میں غذا کا انتخاب یا مسلسل بیٹھے رہنے والا طرزِ زندگی ہو سکتا ہیں، اجوائن کا قہوہ پینا پیٹ پھولنے سے نجات کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔

وزن میں کمی

صحت مند طریقے سے وزن کم کرنے کا ایک یقینی طریقہ یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نظامِ ہاضمہ ٹھیک کام کرتا رہے، جب کھانا صحیح طریقے سے ہضم ہو جاتا ہے تو غیر ضروری وزن میں اضافے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، ہاضمے کی خصوصیات کی بدولت اجوائن کا قہوہ وزن میں کمی کے سفر میں ایک مددگار ساتھی ثابت ہو سکتا ہے۔

جوڑوں میں درد کا علاج

جن افراد کو جوڑوں میں درد کی شکایت ہے، اجوائن اُن کے استعمال کے لیے بھی مفید ہے، اجوائن کا قہوہ درد کی شدت میں کمی لاتا ہے، جس سے درد میں آرام ملتا ہے۔

جرنل آف انفلامیشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جوڑوں میں درد سوجن کے باعث ہوتا ہے جبکہ اجوئن میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

کھانسی اور نزلے کا علاج

زکام اور کھانسی کا ایک روایتی گھریلو علاج اجوائن کے قہوہ کا ایک گلاس پینا ہے، ایک چائے کا چمچ اجوائن اور چند تلسی کے پتے ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے فوراً نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی ختم ہو جائے گی۔

اجوائن کا قہوہ بنانے کا طریقہ:

اجزاء:

قہوہ بنانے کا طریقہ:

پانی میں اجوائن کو ابلنے تک پکا لیں، اب اس قہوے کو چھان لیں اور اس میں لیموں کا رس، سیب کا سرکہ، شہد، ہلدی اور کالا نمک شامل کریں اور اچھی طرح سے ملا کر نیم گرم استعمال کریں۔