تائیوان امریکا کا نہیں چین کا علاقہ ہے، اقدامات جائز اور قانونی ہیں، چینی وزیر خارجہ

August 07, 2022

فوٹو: فائل

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ تائیوان پر چین کے اقدامات جائز، مناسب اور قانونی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد چین کی مقدس خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ تائیوان امریکا کا حصہ نہیں، چین کا علاقہ ہے۔

دوسری جانبتائیوانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کے 22 طیارے آج تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

تائیوانی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آج چین کے 14 بحری جہازوں کی آبنائے تائیوان میں سرگرمیاں جاری رہیں۔