چین نے آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں باقاعدگی سے کرنے کا اعلان کردیا۔
چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین آبنائے تائیوان کے مشرق میں اب باقاعدہ فوجی مشقیں کیا کرے گا۔
خیال رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر آبنائے تائیوان کے مشرق میں فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین اور جزیرہ تائیوان کے درمیان تنگ سمندری راستے کی درمیانی لائن غیر سرکاری لائن آف کنٹرول ہے جسے عام طور پر چین اور تائیوان کے فوجی طیارے اور جنگی بحری جہاز عبور نہیں کرتے۔
اس کنٹرول لائن کی کبھی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی، پچھلی صدی میں امریکا نے اپنی عسکری ضروریات کے لیے یہ تصوراتی لائن بنائی تھی۔