عامر خان کی نشتر پارک کی مجلس میں شرکت

August 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نےنشتر پارک میں مجلس میں شرکت کی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر،سی او سی کے جوائنٹ انچارج عبدالحق،وسیم آفتاب،علماء کمیٹی کے انچارج عارف شاہ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری،نامزد امیدوار برائے حلقہ NA-245 معید انوراورٹاؤن کے ذمے دار بھی موجود تھے، عامر خان نے علامہ شہنشاہ نقوی ملاقات کرکے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،نشتر پارک میں مجالس کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے طبی کیمپ اور ٹاؤن کی جانب سے سبیل کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔