کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

August 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم کی آٹھویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک کے لیے طاغوتی طاقتوں کے لیے مسلسل للکار ہے، نواسہ رسولﷺ نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان خطِ سرخ کھینچ دیا، سیدالشہدا نے کربلا کے میدان میں باطل کو کچھ اس انداز سے شکست دی کہ جسے باطل اپنی فتح سمجھ رہا تھا وہی اس کے لئے ذلت و رسوائی کا سامان بن گیا ۔