کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹاؤن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، مکینوں نے بتایا کہ کئی روز سے پانی کی سپلائی منقطع ہے جس کے باعث علاقہ مکین ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے اضافی بوجھ کا سامنا ہےشاہ فیصل پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے صرف ایک دن کے بعد پانی کبھی 10منٹ اور کبھی 15منٹ آتا ہے، مکینوں نےمیئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرایا جائے۔