کراچی( اسٹاف رپورٹر )مومن آباد پولیس نے ہاؤس روبری میں ملوث ملزم نعیم خان ولد سلیم خان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 9 لاکھ روپے اور گھر سے لوٹے گئے زیورات بھی برآمد کرلئے گئے ،پولیس کے مطابق ملزمان نے 17ستمبر کو سیکٹر 4-F میں اعجاز نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی،گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔