کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن گوہرام گوٹھ کچی آبادی میں پرچون کی دکان پر مبینہ طور پر واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار 30 سالہ عزیز الرحمٰن ولد خان غنی جاں بحق ہوگیا ، مقتول دو بچوں کا باپ اور پرچون کی دکان سے متصل مکان میں رہتا تھا ، آبائی تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے ، مقتول کے رشتہ داروں کے مطابق جمعرات کی صبح عزیز الرحمٰن دکان میں موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی عزیز الرحمنٰ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے چار خول اور ایک سکہ ملا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔