کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے شہید حسن نصر اللہ کی دوسری برسی پر پیغام میں کہاہے کہ شہید حسن نصراللہ نے تمام عمر بیت المقدس کی آزادی اورمظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے وقف کی، ظالم کے مقابل کھڑا ہونا اور مظلوم کا ساتھ دینا ہی مقاومت و مزاحمت ہے جس کے سرخیل شہید حسن نصر اللہ تھے ،بلاشبہ ان کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان البتہ شہید کا لہو مقاومت کو زندہ رکھے گا ۔