کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گھگھر پھاٹک قادر نگر میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 26 سالہ بختاور عرف بکھاں زوجہ رسول بخش جاں بحق ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خوکشی کی ہے، پڑوسن کے مطابق مقتولہ کی تقریباً ڈیڑھ برس قبل شادی ہوئی تھی، 20 دن کی ایک بیٹی ہے، آبائی تعلق ٹنڈو محمد خان سے تھا ،بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھر والے سو رہے تھے اس دوران دو مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بختاور کی چیخ و پکار پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی، ایک گولی بختاور کے سر میں لگی اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئی، مقتولہ کے شوہر نے بھی واقعہ ڈکیتی کا بتایا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے،مقتولہ اپنے گھر جانا چاہتی تھی ،اس بات پر شوہر سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے گھر میں رکھے پستول سے خود کو گولی مار کر مبینہ خودکشی کر لی، مقتولہ کا شوہر ایک فارم ہاؤس پر چوکیداری کرتا ہے۔