فرانس: پاکستان کا نام روشن کرنے والے الیاس سماعلیہ کے بیٹے والد کا مشن جاری رکھنے کیلئے پُرعزم

August 08, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

دیار غیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے والے الیاس سماعلیہ شیر کے بیٹے والد کا مشن جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

فرانس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے الیاس سماعلیہ شیر جولائی اگست آتے ہی یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بہت یاد آتے ہیں۔

الیاس سماعلیہ شیر ان ایام میں یورپ بھر کے لوگوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے والی بال اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرتے تھے جس میں نامور شخصیات کو مہمان خصوصی بلایا جاتا تھا۔

وہ دوستوں کے دوست تھے جو بات کرتے اس کا پہرہ دیتے تھے، انہوں نے چوہدری محمد افضل خونن کے ہمراہ ویلر لیبل میں مسجد کی بنیاد رکھی جو اب جامعہ مسجد قباء کے نام سے ایک شاندار مسجد کے طور پر جانی جاتی ہے۔

اب ان کے بیٹے اپنے والد کی روایت کو جاری رکھیں گے اوروالد کی طرح کے اقدامات اٹھا کر ان کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

حال ہی میں بھوبینی کے مقام پر سکھ کمیونٹی نے یورپ کے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تو الیاس سماعلیہ شیر کی یاد تازہ ہوگئی۔