ارشد ندیم کے گاؤں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر کا اعلان

August 08, 2022

فائل فوٹو

وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری طور پر اسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کا استقبال میں خود کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد سمیت مڈلز جیتنے والے تمام ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

ملک تیمور نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا۔