پاک بزنس ایکسپریس ایک روز کے لیے معطل

August 09, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس کو ناگزیر وجوہ کی بناء پیر کو ایک روز کے لیے معطل کردیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مذکورہ ٹرین کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔