بلوچستان: یکم جون سے اب تک بارشوں میں 176 افراد جاں بحق

August 09, 2022

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم جون سے اب تک بلوچستان میں 176 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات میں 75 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں مجموعی طور پر 18 ہزار 87 مکانات کو نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مزید کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔