پاکستان کے ڈیفالٹ کی صورتحال ٹل گئی، مفتاح اسماعیل

August 09, 2022

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی صورت حال ٹل گئی ہے۔

غیر ملکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب ہم آئے پاکستان تیزی سے سری لنکا کی طرز پر ڈیفالٹکی جانب بڑھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اہم تبدیلیوں سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی صورتحال ٹل گئی ہے۔