ٹوتھ پیسٹ کے بغیر دانت کیسے چمکائیں؟

August 10, 2022

فائل فوٹو

سفید چمکدار دانت ہر ایک کی شخصیت کا اہم جزُو ہوتے ہیں، ایک نئی تحقیق سے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ صرف دانتوں کی سطح کے داغوں کو ختم کرتا ہے، اسے مزید سفید کرنے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔

اسی مسئلے کے پیش نظر سائنسدانوں نے اب ایک ایسا جیل تیار کیا ہے جو دانتوں کو محفوظ طریقے سے سفید کرنے میں مدد فراہم کرے گاجسے ہائیڈروجیل کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ جیل دانتوں کی سطح پر موجود اینمل (enamel) کو نقصان پہنچائے بغیر دانتوں کو سفید کرتا ہے، اسے تین کیمیائی اجزاء کے مرکب سے تیار کیا گیا ہے۔

اس مرکب کو دانتوں کی سطح پر لگا کر کیلشیم کلورائیڈ کا اسپرے کرنا ہوتا ہے جس سے دانتوں پر لگا آمیزہ جیل میں تبدیل ہوکر دانتوں کی صفائی کرتا ہے۔

یہ جیل اینمل کو نقصان پہنچائے بغیر کافی، چائے، بلیو بیری جوس اور سویا ساس جیسے گہرے داغوں کو آسانی سے صاف کرتا ہے، اس کے علاوہ 94 فیصد بیکٹیریاز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ جیل دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ کیویٹی کو بھی روکتا ہے۔