پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش و سیلاب کا خدشہ

August 10, 2022

فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 11 سے 14 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 11 سے 14 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ملتان، میانوالی اور بہاولپور میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 14 اگست تک سیلاب کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان کےسالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے، جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیلابی علاقوں سے مویشیوں کے انخلا اور اُن کے لیے چارے کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں۔