اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا تسلسل برقرار، 399 پوائنٹس کا اضافہ

August 11, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،ملکی معیشت میں استحکام کی خبروں سے تیزی کا تسلسل برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ، 58 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 42 ارب 28 کروڑ 94 لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 8.23 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی محرم کی چھٹیوں کے دوران پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں سے تفصیلی ملاقات اور انھیں معیشت میں استحکام کے بارے میں بریفنگ دی ،اس ملاقات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور مارکیٹ میں سرگرمی نظر آئی ،اس ملاقات کے نتیجے میں تعطیلات کے بعد نئے کاروباری ہفتے کا آغاز بھی مثبت رہا اور مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، بدھ کو ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی غالب رہی اور ایک موقع پر 100انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن اختتام سے پہلے منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے کے ایس ای100انڈیکس 398.61 پوائنٹس کے اضافے سے 42494.85 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 197.21 پوائنٹس کے اضافے سے 15882.78پوائنٹس سے بڑھ کر 16079.99 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 193.54 پوائنٹس کے اضافے سے 29193.94 پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 123 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 24 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 42 ارب 28 کروڑ 94 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے سے 7089 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 38ہزار روپے ہو گئی ، تاہم کاروباری حجم گذشتہ سیشن کی نسبت 3 کروڑ 34 لاکھ 96ہزار شیئرز کی کمی سے 37 کروڑ 31 لاکھ 84 ہزار شیئرز رہا، ، بدھ کو کاروباری حجم کے لحاظ سے سرجیکو پاک، پاک ریفائنری ، ٹی پی ایل پراپرٹیز، لوٹے کیمیکلز اور ورلڈ کال سر فہرست رہے ، مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ اللہ وسیایا ٹیکسٹائل اور سنوفی ایونٹس کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ بالترتیب 291.53 روپے اور 91.50 روپے فی شیئرز تھا دوسری جانب سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 683.33 روپے اور 130.00 روپے فی شیئرز تھی۔