یو بی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں 62.4 فیصد کی کمی

August 11, 2022

اسلام آباد(اے پی پی)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 62.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بینک کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں یو بی ایل کو 2.804 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہواجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.4 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں یو بی ایل کو7.45 ارب روپے کابعداز ٹیکس منافع حاصل ہواتھا، دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 2.17 روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.04 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک کو12.19 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع ہوا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.9 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں بینک کو15.04 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔جاری کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 9.77 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 12.24 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔