بلی پرجھگڑے میں خواتین پر تشدد

August 11, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلی کے باعث ہونے والے جھگڑے میں خاتون اور اسکی دوسہیلیوں کو پیٹ دیاگیا۔تھانہ گولڑہ میں لائبہ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ پڑوسی رضوان اسکے گھر زبردستی داخل ہوا، دروازہ توڑا اور اسکو تشددکانشانہ بنایا، اسکی دو سہیلیوں نے شور سن کر اس کو بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مارا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ وجہ عناد یہ ہے کہ پڑوسی کو شکایت ہے کہ وہ اسکی بلی سے بہت تنگ ہے حالانکہ بلی گھرمیں رہتی ہے ۔