ایمن اور منیب کی بیٹی اسکول جانے لگی

August 11, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل کا اسکول میں داخلہ ہوگیا۔

منیب بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کی بیٹی امل بھی موجود ہے۔

تصویر میں امل کو لال لباس میں جمپنگ جھولے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

منیب بٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ یہ اُن کی بیٹی امل کے اسکول کا پہلا دن تھا۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی۔