پاک بحریہ نے 9 بھارتی ماہی گیروں کو بچالیا، ترجمان پاک بحریہ

August 11, 2022

علامتی فوٹو

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساگر کے ڈوبنےکی اطلاع پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی ماہی گیروں کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کشتی کے 10 میں سے 9 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔

پاک بحریہ کےجہاز نے ہلاک ایک بھارتی شہری کی لاش سمندر سے نکال لی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔