سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری

August 11, 2022

وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدت تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی۔