مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، ایک ملزم گرفتار

August 11, 2022

مظفر گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل علی پور کے علاقے علی ٹاؤن میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

متاثرین کو ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا گیا، جہاں چاروں افراد دم توڑ گئے، جبکہ شراب خرید کر لانے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔