• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران معاہدہ: پاکستان اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی۔ 

دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ثالثی کے عمل میں پاکستان اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کی جانب سے ان کوششوں پر مثبت ردعمل بھی قابلِ تحسین ہے۔ 

سعودی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کو 28 فروری سے پہلے کی طرح بحال کیا جائے۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایسا مستقل معاہدہ ضروری ہے جو خطے کے ممالک کے سیکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھے۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایسا معاہدہ جو ریاستوں کی داخلی خود مختاری کے احترام کے اصولوں پر مبنی ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید