عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دن دہاڑے خیبر پختونخوا کے 109 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا۔
ایک بیان میں میاں افتخار نے کہا کہ صوبائی بجٹ سے کٹوتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ صوبے کا مقدمہ لڑنے کی بجائے حکومت نے کٹوتی کے عمل میں وفاق کی سہولت کاری کی۔
اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات پختونخوا کے عوام کے مفادات نہیں۔