اسپائیڈر مین نے کیا بنگال کا روایتی رقص

August 12, 2022

بھارت کے مغربی بنگال صوبے سے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر روایتی رقص کیا۔

اس شخص کی شناخت تو نہیں معلوم ہوسکی لیکن وہ مقامی خواتین کے ساتھ روایتی رقص کر رہا ہے۔


ویڈیو کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو ایک بازار میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں، انٹرنیٹ صارفین اسے دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔