پی ٹی آئی اور امریکی پی آر فرم کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

August 12, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور امریکا کی پی آر فرم کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 6 ماہ کے لیے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر پی آر فرم فینٹن آر لوک کی خدمات حاصل کی ہیں۔

معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی، پی آر فرم اخبارات میں آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں، حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام کرے گی۔

امریکی پی آر فرم سوشل میڈیا اور پبلک ریلیشنز سے متعلق تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی آر فرم کسی حکومت، فرد کی طرف سے قانونی کارروائی پر تحریک انصاف کو دفاع میں معاونت کرے گی۔

چھ ماہ بعد امریکی پی آر فرم اور پی ٹی آئی معاہدے کو توسیع دینے سے متعلق بات کر سکتے ہیں۔