جانی ڈیپ نئی فلم میں کنگ لوئس کا کردار ادا کریں گے

August 13, 2022

فرانسیسی فلم ’Jeanne du Barry‘ میں کنگ لوئس کا کردار ادا کرنے والے جانی ڈیپ کی شاہی پوشاک پہنے تصویر جاری کردی گئی ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ جولائی میں شروع ہوئی تھی، تصویر میں جانی ڈیپ کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھی ہوئی ہے جس سے یہ بتایا گیا کہ کس طرح بادشاہ نے کرپشن پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔


یہ فلم جین نامی خاتون ملازمہ کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی ذہانت سے سماج میں اونچا مقام حاصل کیا۔

جب بادشاہ لوئس نے اس کو دیکھا تو وہ جین پر فریفتہ ہوگیا اور شاہی انداز و اطوار کے برخلاف خاتون کو اپنے ساتھ ساتھ رکھنے لگا۔