کابل میں زوردار دھماکا، جانی نقصان کی اطلاعات

August 15, 2022

افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے متعلق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق طالبان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں 4 طالبان کے جاں بحق اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکا کابل کے علاقہ دارالامان میں واقع پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا۔