ملتان( سٹاف رپورٹر) انٹی کرپشن ڈی جی خان کے کمیٹی روم کی ایل ای ڈی غائب ہو گئی، سابق ڈائریکٹر تبادلے کے وقت ایل ای ڈی ساتھ لے گئے، ایل ای ڈی واپس کرنے کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا ریجنل ڈائریکٹوریٹ انٹی کرپشن ڈی جی خان کی جانب سے سابق ڈائریکٹر سید محمد عباس کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی روم میں میٹنگ کے لئے ساڑھے3 لاکھ روپے کی ایل ای ڈی خریدی گئی تھی لیکن جب سید محمد عباس کا تبادلہ ہوا تو وہ کمیٹی روم کی ایل ای ڈی اتروا کر اپنے ساتھ لے گئے ، اس لئے ایل ای ڈی واپس کی جائے جبکہ لکھے گئے لیٹر کی کاپی ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کو بھی بھجوائی گئی ہے۔