پشاور میں چپس بیچنے والے کےبیٹے کی انگریزی کے چرچے

August 16, 2022

پشاورکے 13 سالہ بچے محب اللّٰہ کے انگریزی بولنے کے انداز نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

پشاور میں ریڑھی پر چپس بیچنے والے شخص کے بیٹے محب اللّٰہ نے غربت کے باوجود اپنا کامیاب تعلیمی سفر جاری رکھا ہوا ہے، محب اللہ نے غربت کو اپنے تعلیمی سفر میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

محب کے انگریزی بولنے کے انداز کا کوئی ثانی نہیں اور نہ ہی ان کی قابلیت کا کوئی جواب ہے، ٹیچرز بھی محب اللہ کی قابلیت کے معترف ہیں۔

محب اللّٰہ اسکول اور اکیڈمی سے آنے کے بعد شام کے وقت اپنے والد کے ساتھ ریڑھی پر چپس بیچتا ہے۔

محب کے والد کا کہنا ہے کہ غربت کے باوجود وہ بیٹے کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

محب کی محنت، لگن اور قابلیت کو دیکھتے ہوئےاکیڈمی نے محب اللہ کو اسکالر شپ سے نوازا ہے اور مستقبل میں ان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی ذ مہ داری بھی لی ہے ۔