• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں 11 ہزار قیراط کا نایاب یاقوت دریافت

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

میانمار کے مشہور جواہراتی علاقے موگوک میں کان کنوں نے 11 ہزار قیراط وزنی نایاب یاقوت دریافت کر لیا، جسے ملک میں ملنے والا دوسرا بڑا روبی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیمتی پتھر میانمار کے بالائی علاقے منڈالے کے قریب موگوک میں دریافت ہوا، جو دنیا بھر میں قیمتی پتھروں کی کان کنی کے لیے مشہور ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس روبی کا وزن تقریباً 2.2 کلو گرام ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ 1996ء میں ملنے والے 21 ہزار 450 قیراط کے روبی سے چھوٹا ہے، لیکن اس کا رنگ اور معیار اسے زیادہ قیمتی بناتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نایاب یاقوت اپریل کے وسط میں روایتی نئے سال کی تقریبات کے فوراً بعد دریافت کیا گیا۔

ماہرین نے روبی کے رنگ کو جامنی مائل سرخ قرار دیا ہے، جس میں ہلکے زرد شیڈز بھی پائے جاتے ہیں، پتھر کی چمک، شفافیت اور اعلیٰ معیار نے اسے دنیا کے نایاب ترین قیمتی پتھروں میں شامل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ موگوک کا علاقہ میانمار کی جاری خانہ جنگی اور شدید جھڑپوں کے باعث بھی خبروں میں رہا ہے، تاہم اس بڑی دریافت نے عالمی جواہراتی صنعت کی توجہ ایک بار پھر اس خطے کی جانب مبذول کرا لی۔

خاص رپورٹ سے مزید