• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کا جھوٹ بول کر لاکھوں بٹورنے والی مصری بلاگر نے سرینڈر کر دیا

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

کینسر کا جھوٹا دعویٰ کر کے سوشل میڈیا صارفین سے لاکھوں مصری پاؤنڈز بطور عطیات وصول کرنے والی دونیا فواد نامی مصری بلاگر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسماعیلیہ سے تعلق رکھنے والی بلاگر نے متعدد آن لائن اپیلوں میں کینسر کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور علاج کے لیے مالی مدد طلب کی تھی، بعد ازاں طبی معائنے میں انکشاف ہوا کہ انہیں کینسر نہیں ہے۔

حکام کے مطابق بلاگر پر تقریباً 40 لاکھ مصری پاؤنڈ جمع کرنے کا الزام ہے، جبکہ تحقیقات کے سلسلے میں ان کے شوہر کو بھی پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں دونیا فواد نے اعتراف کیا کہ میں نے بیماری کی کہانی خود گھڑی تھی۔

 انہوں نے لکھا کہ میں ذہنی مسائل کا شکار ہوں اور مجھے علاج کی ضرورت ہے، میں نے یہ سب توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا اور مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین نے عطیات کے نام پر دھوکا دہی پر سخت تنقید کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید