کراچی: این اے 237 اور 246 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

August 16, 2022

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور 246 سے بھی ضمنی انتخاب کے لیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا۔

اس طرح عمران خان کےکراچی سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ہیں۔

عمران خان این اے 237 ، این اے 239 اور این اے 246 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ این اے 239 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 118 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کے کاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروادیے۔

ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیے کل طلب کرلیا۔

این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑسکتا ہے؟