پاکستان نے معاشی، سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی، روسی صدر

August 17, 2022

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی اور سماجی ترقی میں شاندار کامیابی حاصل کی اور عزت کا مقام پایا۔

روسی صدر نے فعال روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔