سی پیک پاکستانی معیشت جکڑ نہیں مضبوط کررہا ہے، چینی قونصل جنرل

August 17, 2022

چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستانی معیشت کو جکڑنے نہیں مضبوط کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

کراچی میں لی بیجیان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کو سری لنکا کی صورتحال سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سستا قرضہ دیا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کے مجموعی قرضے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔